Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اداروں پر حملہ برداشت نہیں، ایک شخص انتشار پھیلا رہا ہے‘

آصف زرداری کے مطابق ’اس شخص کو نہ ملکی سالمیت کی فکر ہے نہ اداروں کی۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سابق صدر آصف علی زرداری نے نام لیے بغیر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے اور ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے۔‘
سنیچر کو پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ اداروں کی۔
’اس کو اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے۔ ان پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔‘
آصف علی زرداری کے مطابق ’1947 سے لے کر ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دشمن نے اس بار اندر کے لوگوں سے حملہ کروایا ہے، فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو نہیں بھلا سکتے۔ دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔‘

شیئر: