سعودی عرب میں ریاض کی الخرج کمشنری میں پیر کو ایک مکان میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
شہری دفاع نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آتشزدگی کے حوالے سے بتایا کہ’ الخرج کے الخزامی محلے کے ایک مکان میں حادثاتی طور پر آگ لگی جس سے تین افراد جھلس گئے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گیس لیک ہونے کی صورت میں مناسب اقدامات ضروری ہیں۔ آگ لگنے کی صورت میں بجلی کا کوئی سوئچ آن نہ کیا جائے۔ لائٹر استعمال نہ کیا جائےاور ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے آگ نکلتی ہو۔
متاثرہ جگہ سے موجود تمام افراد کو نکال دیا جائے۔ گیس سیلنڈر کی نوز فوری بند کی جائے۔ متاثرہ جگہ کے دروازے اور کھڑکیاں ہوا کے اخراج کے لیے کھول دیے جائیں۔