Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جعل سازی پر ذمہ داروں کو قید و جرمانے کی سزاکا عدالتی فیصلہ

  ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ذمہ دار نے کہا ہے کہ فوری سماعت کی عدالت نے تجارتی جعل سازی کے مرتکب افراد اور کمپنیوں کے خلاف جرمانے اور قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ سبق نیوز نے وزارت تجارت کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت نے معروف برانڈ کے اسپئیر پارٹس اور سلائی کی جعلی اشیاءمارکیٹ میں پھیلانے پر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کی سماعت کے دوران جعل سازی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش کئے گئے ۔ عدالت نے ثبوت اور مدعی علیہ پر جرح کرنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر تجارتی جعل سازی اور جعلی اشیاءمارکیٹ میں فروخت کرنے کے جرم میں کمپنی کے مالک اور اسکے ذمہ دار کو 2 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کا حکم سنادیا ۔ مذکورہ تاجروں نے معروف برانڈ کی گاڑیوں کے38 ہزارجعلی اسپئیر پارٹس مارکیٹ میں فروخت کےلئے درآمد کئے تھے ۔

شیئر: