Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں خلاف قانون ملازمت، کمپنی پر 4 لاکھ درہم جرمانہ

کمپنی کے خلاف 2 خواتین کارکنان کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ (فوٹو گلف بزنس)
متحدہ عرب امارات دبئی میں اقامہ و قومیت کے سرکاری ادارے نے خلاف قانون تارکین کو ملازم  رکھنے والے ادارے کے مالک پر بھاری جرمانہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے سربراہ فیصل عبدالملک نے واضح کیا کہ کمپنی کے ڈائریکٹر نے خلاف قانون 7 ملازم رکھے ہوئے تھے جنہیں تفتیشی مہم کے دوران حراست میں لیا گیا۔
دبئی کی عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے ادارے کے مالک پر 4 لاکھ درہم کا جرمانہ کر دیا ہے۔ عدالت نے کفالہ نظام کی خلاف ورزی پر فی کارکن ایک ہزار درہم کا جرمانہ کرتے ہوئے انہیں ملک سے بے دخلی کا بھی حکم دے دیا۔ یہ کارکن نہ  صرف یہ کہ اپنے آجر کے  سوا کسی اور کے یہاں کام کررہے تھے۔ وہ دبئی میں غیر قانونی طریقے سے قیام پذیر تھے۔ 
فیصل عبدالملک نے بتایا کہ ادارے کے مالک کے خلاف کارروائی 2 کارکن خواتین کی شکایت پر کی گئی جنہوں نے متفقہ محنتانہ دیے بغیر نوکری سے فارغ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
کمپنی کے مالک نے پبلک پراسیکیوشن کے الزامات کو تسلیم کیا، جس پر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے  یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ وزٹ ویزے پر دبئی آنے والے سات غیرملکی کمپنی میں ملازمت کرتے ہوئے  پائے گئے۔ وہ ہیومن کنسلٹنسی میں کام کررہے تھے۔ ان میں سے کچھ وہ تھے جن کے ویزوں کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا کسی اور کی کفالت میں تھے۔ انہوں نے ایک ماہ سے ایک سال تک ماہانہ تنخواہیں مختلف کام کرکے حاصل کی تھیں۔ 

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: