Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز میں 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ’دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارود اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ’انڈین سپاسرڈ‘ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے سنیچر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ضلع ہرنائی میں ’فتنۃ الخوارج‘ کے ٹھکانے پر دھاوا بولا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو انڈین پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔‘
دوسری جانب ضلع بسیمہ میں ’فتنۃ الہندوستان‘ کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق ’دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارود اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ ’عزمِ استحکام‘ وژن کا حصہ ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں پلنے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
’علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔‘

 

شیئر: