Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواب پورا کیے بغیر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں: وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی سرزمین سے اپنا خواب پورا کیے بغیر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں سابق انڈین کپتان نے لکھا کہ ’ہم بغیر اپنا خواب حاصل کیے اور دلوں میں مایوسی لیے آسٹریلوی سرزمین چھوڑ رہے ہیں لیکن ہم بحیثیت ایک گروپ یادگار لمحات کو دیکھ سکتے ہیں اور یہاں سے اپنے آپ میں مزید بہتری لائیں گے۔‘
اپنی دوسری ٹویٹ میں وراٹ کوہلی نے انڈین فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’تمام فینز کا شکریہ جو بڑی تعداد میں سٹیڈیم ہماری سپورٹ کے لیے آئے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ جرسی پہننے پر اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔‘
خیال رہے جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کو انگلینڈ کو ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
وراٹ کوہلی اس ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے چھ اننگز میں چار نصف سینچریوں کی مدد سے 296 رنز بنائے ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیئر: