Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سیکیورٹی فورس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے چار افراد گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی پولیس نے سیکیورٹی فورس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے ایک گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ لوٹ مارمیں ملوثت گروہ چار افراد پر مشتمل تھا۔ ان میں سے دو کا تعلق سعودی عرب، ایک کا یمن اور ایک کا تعلق خلیجی ریاست سے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چاروں ملزمان سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھیس میں سونے کے زیورات اور نقدی لوٹ رہے تھے۔
پولیس نے لوٹی ہوئی رقم اور زیورات کا ایک حصہ بازیاب  کیا ہے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: