Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ٹاک شو اردو فلکس پر

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی (فوٹو: روئٹرز)
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر کرکٹر شعیب ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر جلد ہی ایک ٹاک شو ’دا مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کریں گے۔
اردو فلیکس کی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’دا مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر۔‘
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

سٹار کپل کے ایک ساتھ شو کی میزبانی کے اعلان کے بعد ان کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں، اگرچہ دونوں سیلیبریٹیز نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
کچھ دن پہلے ثانیہ نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔‘
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک کام کرنے والی ماں کے طور پر سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک اپنے بچے سے دور رہنا ہے۔ جب آپ گھر واپس آتے ہیں، تو زندگی کیسے بہترین نہیں ہو سکتی؟ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں کیسے شکرگزار نہ ہوں۔‘
چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نجی سپورٹس چینل کے ساتھ پروگرام کر رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شیئر: