Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی کے 11 دن اور پھر 11 سال بعد بیوی کو کیسے جگایا جاتا ہے‘

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے خوب محظوظ ہوئے (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شادی کے 11 روز بعد اور پھر گیارہ برس بعد بیوی کو جگانے کا فرق بتا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں شعیب ملک نے پہلے ’شادی کے گیارہ دن بعد اسے جگانا‘ کا کیپشن سجایا تو ایک اور منظر پر ’اسے گیارہ برس بعد جگانے‘ کا سب ٹائٹل سجایا۔
پہلے منظر میں شعیب ملک بہت آرام سے سوئی ہوئی اہلیہ کے پاس آ کر بیٹھتے اور انہیں چائے کا کپ پیش کرتے ہیں، جب کہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں وہ ثانیہ مرزا کے کاؤچ پر اچھلتے اور ساتھ ہی چیختے ہیں۔
شادی کے گیارہ روز بعد اور گیارہ برس بعد کے جگانے کے الگ الگ مناظر پر ثانیہ مرزا پہلے مسکراتے اور پھر حیرت کا اظہار کرتے دیکھی جا سکتی ہیں۔
سپورٹس سٹارز پر مشتمل جوڑے کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں نے خوب قہقہے لگائے، البتہ ان مناظر میں  دکھائے گئے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے لباس کی یکسانیت کی نشاندہی کرتے ہوئے تنویر بھٹ نے لکھا ’11 برس میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، ڈریس بھی نہیں۔‘
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے منفرد اور دلچسپ ویڈیوز سامنے لانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب بھی جاری ہے۔
اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بھی ’مفت کے مشورے‘ دینے والوں کے نام ایک انڈین فلم کے ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی۔
 

شیئر: