Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تائیکوانڈو ٹیم آج عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

چمپیئن شپ میں حصہ لینے والی سعودی ٹیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے (فوٹو: واس)
سعودی عرب کی تائیکوانڈو ٹیم آج میکسیکو میں ہونے والی بالغوں کی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ کے مطابق تائیکوانڈو کی عالمی چیمپئن شپ 20 نومبر تک میکسیکو کے شہر گواڈالاجارا میں جاری رہے گی۔
عالمی چیمپئن شپ میں 12 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
چمپیئن شپ میں حصہ لینے والی سعودی ٹیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
سعودی کھلاڑیوں میں فہد السمیح(54 کلوگرام)، ریاض الظافری (58 کلوگرام)، علی المبروک(80 کلوگرام) اور دنیا ابو طالب(49 کلوگرام) شامل ہیں ۔
سعودی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے میں روسی کوچ قربان بوگدییو، محمد سعد ، سپیشلسٹ محمد ازوفی، اور قومی ٹیم کے منیجر ناصر القحطانی شامل ہیں۔
سعودی قومی ٹیم کے کوچ نے وضاحت کی کہ ٹیم کے منتخب ارکان سعودی گیمز میں شرکت اور شاندار نتائج حاصل کرنے کے بعد تیاری کی اعلیٰ سطح پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا مقصد ٹورنامنٹ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا ہے۔

شیئر: