Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تمام علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا منصوبہ

مملکت میں 2030 تک ریلوے لائن  13 ہزار کلو میٹر تک پہنچ جائے گی (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ’مملکت کے تمام علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے، سیاحت نیز لاجسٹک خدمات پر اس کے اثرات جاننے کے لیے نیا جائزہ تیار کیا گیا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صالح الجاسر نے کہا کہ ’مملکت کے تمام علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا منصوبہ اہم ٹرانسپورٹ پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس کے ذریعے مملکت کے مشرقی علاقوں کو مغربی علاقوں سے جوڑا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ مملکت میں 2030 تک ریلوے لائن کا حجم 5500 کلو میٹر سے بڑھ کر 13 ہزار کلو میٹر تک پہنچ جائے گا‘۔ 
صالح الجاسر نے کہا کہ’ ریلوے حکمت عملی کا مقصد خلیج ٹرین منصوبے کی تکمیل اور سعودی دارالحکومت ریاض کو جدید ریلوے کے ذریعے جی سی سی ممالک کے دارالحکومتوں سے جوڑنا ہے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ ریلوے لائن کے ذریعے مملکت کے تمام علاقوں کو جوڑنے کا پروگرام عالمی تجربات کے تناظر میں بنایا جائے گا‘۔ 

شیئر: