Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ اور راس الخیمہ میں ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل

اب الفجیرہ میں ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کیا جائے گا( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ’الاتحاد للقطارات‘ کمپنی نے کہا ہے کہ شارجہ اور راس الخیمہ میں ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا۔
الامارات الیوم کے  مطابق الاتحاد کمپنی نے بتایا کہ’ وفاقی ٹرین منصوبے کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقےغویفات سے ابوظبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ تک بڑی ریلوے لائن بچھا ئی گئی ہے‘۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ’ آئندہ ہفتوں کے دوران الفجیرہ میں ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ یہ تمام کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق کیا جارہا ہے‘۔ 
امارات کے تمام علاقوں کو ریلو ےلائن سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ اقدام تمام علاقوں کی ترقی کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے میں معاون بنے گا۔ 
شارجہ میں ریلوے لائن 45 کلو میٹر طویل ہے اور 145 کلو میٹر والے بڑے منصوبے کا آخری حصہ تھی۔ اس پر 25 ماہ تک کام ہوا۔ 2900 مزدور، ماہرین اور انجینیئرز نے ریلوے لائن بچھانے کےعمل میں حصہ لیا۔ 
راس الخیمہ میں 5.7 کلو میٹر ریلوے لائن بچھائی گئی ہے۔ اسے بڑی ریلوے لائن سے جوڑنے میں 25 ماہ لگے۔ جس میں 350 مزدوروں، ماہرین اورانجینیئرز نے حصہ لیا۔

شیئر: