Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر کی ریکارڈ بُک میں کیا لکھا؟

ولی عہد نے لکھا کہ ’یہ ملاقات دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات جاری رکھنے کی ہماری خواہش کی عکاس ہے۔‘ (فوٹو: واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جمعرات کو جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول سے دارالحکومت سیول میں ملاقات ہوئی تھی۔
ایوانِ صدر میں پہنچنے کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تأثرات کی کتاب میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا تھا۔
عربی جریدے ’سبق‘ کے مطابق اس موقعے پر جنوبی کوریا کے ولی عہد کے لیے ایک سرکاری استقبالیے کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کی سرکاری وفود کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی ’یونہاب‘ نے ولی عہد کے مکتوب کی تصویر شائع کی ہے جس میں لکھا ہے ’یہ ہمارے لیے مسرت کا موقع ہے کہ دورۂ جمہوریہ کوریا کے دوران ہماری ملاقات جنوبی کوریا کے صدر عزت مآب یون سوک سول سے ہوئی۔‘
’یہ ملاقات دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات جاری رکھنے کی ہماری خواہش کی عکاس ہے۔‘
’اور ہم پراُمید ہیں کہ یہ ملاقات ہماری خواہشات اور مستقبل کے بارے میں وژن کے حوالے سے دونوں دوست ممالک اور ان کے عوام کے لیے بہتر ثابت ہو گی۔‘
 خیال رہے کہ عالمی رہنماؤں کی آمد کے مواقعوں پر اعلیٰ ایوانوں اور صدارتی محلات میں موجود تأثرات کی کتاب میں کچھ کلمات لکھنا ایک روایت سمجھی جاتی ہے۔

شیئر: