Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ تھائی لینڈ تاریخی اہمیت کا حامل، سعودی سفیر

تھائی وزیر اعظم نے دورہ مملکت کے موقع پرولی عہد کو دعوت دی تھی(فوٹو، ایس پی اے)
تھائی لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمن السحیبانی کا کہنا ہے کہ ولی عہد اوروزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا دورہ تھائی لینڈ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم جنرل پریوتھ چن اوچکی  نے25 جنوری 2022 میں مملکت کے دورے کے موقع پر ولی عہد کوسرکاری سطح پر تھائی لینڈ کے دورے کی دعوت دی تھی۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی سفیر نے مزید کہا کہ تھائی وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کوبینکاک  میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے تحت 18 اور19 نومبرکو منعقدہ ہونے والی کانفرنس میں بھی بطورمہمان خصوصی کے شرکت کی دعوت دی تھی۔
سعودی سفیر السحیبانی نے مزید کہا ولی عہد مملکت کا یہ دورہ تھائی لینڈ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دورہ  کانفرنس کے موقع پرہورہا ہے جس میں 23 ممالک شرکت کررہے ہیں۔
ولی عہد کے دورے کے موقع پرمختلف امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط بھی کیے جائیں گےجس سے آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کےمابین تعلقات مزید  مستحکم ہوں گے۔
سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورہ تھائی لینڈ سے دوطرفہ تجارتی ، معاشی اورسرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ ملے گا جومملکت کے ویژن 2030 مطابق ہے۔
تھائی لینڈ کے مسلمانوں کے حوالے سے بھی یہ دورہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے ۔ مملکت کی جانب سے ہمیشہ دنیا بھرکے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے جو مملکت کی اولین ترجیح ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے تھائی لینڈ کے مسلمانوں کے امورپربھی خصوصی توجہ دی جاتی اس حوالے سے تھائی حکومت سے بھی رابطے کیے جاتے ہیں۔
 

شیئر: