Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کی شقرا کمشنری میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، تین ہلاک

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا ( فوٹو سبق
سعودی عرب ریاض ریجن کی شقرا کمشنری کے مغرب میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
حادثہ انڈسٹریل سٹی سے شقرا کو جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق شقرا، دوادمی روڈ کے شمال میں مرات کمشنری کی جانب گاڑیوں کی ٹکر ہوگئی۔ ایک گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ 

انڈسٹریل سٹی سے شقرا کو جوڑنے والی شاہراہ پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں(فوٹو سبق)

دوسری گاڑی میں ایک شخص ہلاک اور ڈرائیورسمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سرد خانے میں محفوظ کرائی گئی ہیں۔
انڈسٹریل سٹی سے شقرا کو جوڑنے والی شاہراہ پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔ ایک بڑی وجہ تنگ راستہ ہے جبکہ اس روٹ پر الدوادمی، ساجر اور مرات سے آنے والی گاڑیاں اور ٹرک بھی بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔ 

شیئر: