Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی

ہلال احمر کی 7 امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ بھیجا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں منی بس اور گاڑی کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
عاجل اور الوئام ویب سائٹ کے مطابق جازان میں سعودی ہلال احمر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ہلال احمرکے مطابق حادثہ ایک سگنل کے قریب پیش آیا تھا۔ 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے۔ ان میں تین کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
جازان میں سعودی ہلاک احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرعادل عبدہ عریشی نے بتایا کہ ’جازان میں آپریشن روم کو جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی 7 ٹیموں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں 9 منٹ سے بھی کم وقت میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی تھیں‘۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو کنگ فہد سینٹرل ہسپتال، امیر محمد بن ناصرہسپتال، جازان جنرل ہسپتال اورصبیا جنرل ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں مرنے والوں کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: