Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا طویل ترین قرآن کریم کا نسخہ ، مصری خطاط کا کارنامہ

  قاہرہ .... مصری باشندے نے 700 میٹرطویل قرآن کریم کا نسخہ تیار کر لیا جسے وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی تیاری کر رہا ہے ۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق مصر کی کمشنری الغربیہ کا رہائشی محمد سعد نے بتایا کہ اس نے تعلیم کا سلسلہ کم عمری میں ہی چھوڑ دیا تھا بعدازاں اس نے خود محنت کرکے خطاطی سیکھی ۔ محمد سعد نے اپنے گھر کی دیواروں کو خطاطی کے نمونوں میں بدل دیا ۔ اس کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے طویل قرآن کریم کا نسخہ تیار کر نے کی خواہش اس کے دل میں برسوں سے تھی جس پر اس نے بالاخر عمل کیا اور وہ 700 میٹر طویل قرآن کریم کا نسخہ تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ خطاط محمد سعد نے قرآن کریم کے اس طویل ترین نسخے کےلئے جو بکس تیار کیا ہے اس کی دیواروں پر بھی انتہائی دیدہ زیب نقش و نگار بنائے ۔ ہاتھ سے لکھے گئے اس نسخے کو جلد ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائیگا۔

شیئر: