Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے گلگت بلتستان میں گرم ملبوسات تقسیم

گلگت بلتستان میں 2 ہزار214 امدادی پیکیٹس تقسیم کیے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں موسم سرما کے حوالے سے گرم ملبوسات اوردیگر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں 2 ہزار214 امدادی پیکیٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ 
تقسیم کیے جانے والے امدادی پیکیٹس گرم ملبوسات اورغذائی اشیا پرمشتمل تھے۔ امدادی سامان سے 15 ہزار 519 افراد مستفیض ہوں گے۔ 

یمن اور سوڈان میں بھی امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے۹

دریں اثنا گزشتہ روز شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سو ڈان کے شہرخرطوم میں 678 غذائی پیکیٹس 678 خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ 
یمن میں بھی شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے تعز کمشنری میں 5 ہزار 400 افراد کے لیے 900 غذائی پیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ 

شیئر: