Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین آئی ٹی میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، الینا ادریسووا

2021 میں خواتین کو ایک لاکھ 39 ہزار754 تجارتی لائسنس جاری ہوئے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب میں خواتین کے لیے مختلف اداروں کی سربراہی حاصل کرنے  کے لیے اس سے زیادہ امید افزاء اور بھرپور دور پہلے کبھی نہیں تھا۔
عرب نیوز کے مطابق صنعتی کمپنیوں کی پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی پارٹنر گلوبل ڈیجیٹل کمپنی  کی جنرل منیجرالینا ادریسووا نے کہا ہے کہ اس کمپنی نے دنیا بھر میں 50 سے زائد اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کے 100 سے زیادہ پروجیکٹس مکمل کئے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 2016 میں قائم ہونے والی یہ ڈیجیٹل کمپنی اس وقت انڈیا، روس، سعودی عرب اورعمان سمیت متعدد ممالک میں کام کر رہی ہے۔
الینا ادریسووا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی قیادت کے حوالے سے ہونے والی تمام تبدیلیوں سے وہ انتہائی خوش اور مطمئن ہیں۔
سعودی عرب میں انٹرنیشنل  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک اہم کمپنی کی جنرل مینجر بننے پر میں فخر محسوس کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ سال 21 -2020 کے مطابق ورلڈ بینک کی ویمن  بزنس اینڈ لا رپورٹ  میں  خواتین سے متعلق قوانین میں اصلاحات کے لیے دنیا کے سرفہرست ممالک کی درجہ بندی میں مملکت شامل ہے۔

سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر میرے لیے رول ماڈل رہی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی تیز رفتار اصلاحات کے نتیجے میں یہ بات سامنےآئی ہے۔
واضح رہے کہ سال2017 سے 2020 کے دوران تین سال کے عرصے میں سعودی خواتین کی اقتصادی شرکت کی شرح میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب میں ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد یورپ کے مقابلے زیادہ ہے۔
دریں اثناءایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں2021 میں خواتین کو ایک لاکھ 39 ہزار754 نئے تجارتی لائسنس جاری کیے گئے اور گزشتہ تین سال میں سعودی خواتین کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
الینا ادریسووا نے بتایا ہے  کہ  سعودی عرب کی مارکیٹ میں کام شروع کرنے سے پہلے امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر میرے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رہی ہیں۔ سعودی خواتین وژن 2030 کی تکمیل کے  لیے مملکت کا مستقبل تشکیل دے رہی ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: