Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارتک آریان کی نئی فلم کا ٹیزر، ’شہزادے کی طرف سے تحفہ‘

فلم میں کارتک آریان اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ (فوٹو: فلم شہزادہ)
بالی وُڈ کے ہیرو کارتک آریان نے اپنی سالگرہ کے موقعے پر مداحوں کو اپنی آنے والی فلم ’شہزادہ‘ کے ٹیزر کا تحفہ دیا ہے۔
منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کارتک آریان نے اپنی ٹویٹ میں فلم کا ٹیزر شیئر کیا۔
کارتک آریان لکھتے ہیں کہ ’جب بات فیملی پر آئے تو ڈسکشن نہیں کرتے، ایکشن کرتے ہیں۔ آپ کے شہزادے کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ۔‘
فلم شہزادہ کے ٹیزر میں کارتک آریان کو بھرپور ایکشن اور مار دھاڑ کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ ٹیزر میں اداکارہ کریتی سینن بھی جلوہ گر ہیں۔
فلم میں کارتک آریان اور کریتی سینن کے ساتھ منیشا کُوئرالہ، پاریش راول اور رونت رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم شہزادہ 2019 میں جنوبی انڈیا کے سپرسٹار اللو ارجن کی تیلگو فلم ’الا ویکنٹھاپورمولو‘ کا ری میک ہے۔

اس فلم سے قبل کارتک آریان کی بلاک بسٹر فلم ’بھول بھلیاں ٹو‘ رواں سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم شہزادہ کارتک آریان اور کریتی سینن کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے پہلے کارتک اور کریتی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لکا چھپی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
فلم شہزادہ 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: