Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونےکی قیمتوں میں اضافہ 

24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  2031.29 ریال رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 24 دسمبر  2022 کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 185.14 ریال ریکارڈ کی گئی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 211.59 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 158.9 ریال رہی۔ 
21 قیراط کی 8 گرام والی سونے کی  گنی  1777.38 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔ اسی طرح 22 قیراط والی گنی  1862.02 ریال اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  2031.29 ریال رہی۔ 
ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔  دسمبر کے لیے کیے جانے والے سودوں میں سونے کے نرخ 0.6 فیصد زیادہ رہے۔ ایک اونس کا سودا  1755.95 ڈالر میں ہوا۔ 
 

 

شیئر: