Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیوں پر ریکروٹنگ کی 4 کمپنیوں پر پابندی

ریکروٹنگ خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کی ویب سائٹ پردی جاسکتی ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے 4 ریکروٹنگ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔
یہ کمپنیاں لیبر سروسز اور ریکروٹنگ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھیں۔ 
الاقتصادیہ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ریکروٹنگ کمپنیوں پر پابندی  آجروں کے حقوق کے تحفظ اور ریکروٹنگ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وجہ سے لگائی ہے۔ 
وزارت کے ماتحت مساند پلیٹ فارم ریکروٹنگ سیکٹر کی تجدید اور مختلف خدمات کی فراہمی کی نگرانی پر مامور ہے۔  مساند آجر اور اجیر کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اور مسائل بھی حل کراتا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ اگر ریکروٹنگ کے حوالے سے کسی کے علم میں کوئی خلاف ورزی آئے تو 19911 یا وزارت کی ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے اس سے مطلع کر دے۔ 

شیئر: