Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے

وزرائے پٹرولیم نے توانائی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سےعراقی نائب وزیراعظم و وزیر پٹرولیم انجینیئر حیان عبدالغنی السواد نے ملاقات کی ہے۔
بجلی اور تجدد پذیر توانائی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے موضوع پربات چیت کی گئی۔  
الاقتصادیہ کے مطابق عراق اور سعودی عرب کے وزرائے پٹرولیم نے توانائی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گیس، پٹروکیمیکل، بجلی اور تجدد پذیر توانائی کے شعبوں میں متعدد اہم منصوبوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ماحول دوست ٹیکنالوجی کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

یہ بھی طے کیا کہ ان شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات کا جائزہ لینے کے لیے رابطہ مہم تیز کی جائے گی۔
ملاقات میں عراق اور مملکت کے درمیان بجلی نیٹ ورک کو مربوط کرنے والے منصوبے میں پیشرفت پر اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ بجلی کی برآمد اور بجلی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے قیام سے متعلق کارروائی تیز کی جائے گی‘۔
فریقین نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ’ دونوں ملک گیس کے اخراج میں کمی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ میتھن گیس کا اخراج کم کریں اور سیال فیول ہٹانے کے پروگرام کے بارے میں سعودی عرب کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے‘۔ 
 تیل کی عالمی منڈی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ اوپیک پلس معاہدے کے دائرے میں مشترکہ کوشیشیں ضروری ہیں۔

شیئر: