Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے پارکوں میں غیر قانونی ٹھیلوں کے خلاف کارروائی

’کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد گرفتار اور کئی موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی اور محکمہ ٹریفک نے الشرائع محلے میں واقع پارکوں میں ٹھیلے لگانے اور سائیکلیں کرایہ پر دینے والوں کے خلا ف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ کی کارروائی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 12 بجے کی گئی۔
مشترکہ کارروائی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پارکوں میں سائیکلیں  اور موٹر سائیکلیں ایک طرف لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں اور دوسری طرف واکنگ ٹریک استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’موٹر سائیکلیں کرائے پر دینے والے سلامتی کے ضوابط کا خیال نہیں رکھتے جبکہ چلانے والے بھی اس کے ماہر نہیں ہوتے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’علاوہ ازیں پارکوں میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھی کارروائی ہوئی ہے‘۔
’محکمہ ٹریفک اور بلدیہ کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور گورنریٹ کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں‘۔
 

شیئر: