Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: سعودی ٹیم کا پولینڈ کے خلاف میچ کےلیے تربیتی سیشن

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے گروپ کا دوسرا میچ آج پولینڈ کے خلاف کھیلا گیا ہے۔
یہ میچ آج سعودی وقت کے مطابق چار بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوا۔
قبل ازیں گرین فالکنز نے دوحہ کے المدینہ التعلیمیہ سٹیڈیم میں ہونے والے اہم مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔ 
واضح رہے کہ سعودی ٹیم گروپ سی میں ہے جس کے ساتھ ارجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو سیلین ریزروٹ سٹیڈیم میں اپنے ہیڈ کوچ ریناد کی نگرانی میں تربیتی سیشن کیا۔ تربیتی سیشن کا آغاز وارم اپ سے ہوا اور پریکٹس میچ کھیلا گیا۔
سعودی ٹیم کے کپتان سلمان الفرج اور ریاض شراحیلی نے جو ارجنٹائن کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے میڈیکل عملے کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
سعودی قومی فٹبال ٹیم کے فرانسیسی کوچ رینارد نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سعودی عرب ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو پولینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’زخمی فٹبالر یاسر الشھرانی کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا تاہم ہمارے دل اور نیک تمنائیں یاسر الشھرانی کے ساتھ ہیں۔‘
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یاسرالشھرانی کی جگہ الغنام، سعود یا البریک میں سے کسی ایک کو موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے سامنے بڑا چیلنج ہے۔ سعودی عوام ارجنٹائن سے کامیابی پر پُرخوش اور نازاں بھی ہیں۔ ہم پُرسکون ہیں۔ ہمیں اسی انداز میں اپنا سفر مکمل کرنا ہوگا۔‘ 
سعودی ٹیم کے فرانسیسی کوچ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دنیا کے بڑے سے بڑے سپورٹس پروگرام کی میزبانی کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے کسی طرح کی کوئی خامی نہیں ہے۔‘

سعودی عرب نے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو شکست دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پولینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق ٹرینر کا کہنا کہ ’سعودی قومی ٹیم کے ساتھ میچ بہت اہم ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آگے بڑھنے یا باہر ہونے کے حوالے سے فیصلہ کن ہے۔‘
یاد رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کیا تھا۔
دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کی تھی۔
میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔ اس کے جواب میں 48 ویں منٹ میں سعودی عرب کے صالح الشھری نے پہلا گول کر کے سکور برابر کیا اور اس کے محض پانچ منٹ کے بعد ہی سالم الدوسیری نے سعودی عرب کا دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
خیال رہے کہ اس وقت سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہے۔

شیئر: