Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر میں انسداد جرائم کے لیے تعاون کا معاہدہ 

معاہدے پر دستخط دونوں ملکوں کے وزرا کی موجودگی میں کیے گئے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور مصر نے اتوارکو ریاض میں انسداد جرائم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے پر دستخط دونوں ملکوں کے وزرا کی موجودگی میں کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور مصری وزیر داخلہ میجر جنرل محمود توفیق نے وزارت داخلہ ریاض میں سرکاری مذاکرات کیے ہیں۔ 

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے مصری ہم منصب کا خیر مقدم کیا(فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے مصری ہم منصب کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان امن و سلامتی کے شعبے میں تعاون کو سراہا۔ 
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالزیز الداود، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، سیکریٹری داخلہ برائے سلامتی امور محمد المھنا اور محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی موجود تھے۔  
مصر کی جانب سے وزیر داخلہ کے معاون اول و سربراہ نیشنل سیکیورٹی  میجر جنرل عادل جعفر اور مصری وزارت داخلہ کے متعدد عہدیدار شریک تھے۔ 

شیئر: