Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سیلابی پانی میں پھنسی گاڑی کی چھت پر نماز کی ادائیگی

گاڑی سے والد کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ میرے ہاتھ سے پھسل گئے(فوٹو عاجل)
جدہ میں طوفانی بارش کے دوران سیلابی پانی میں محصور سعودی شہری کی گاڑی کی چھت پر نماز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری رعد عبداللہ المطیری نے بتایا کہ ’وڈیو میں نظر آنے والےمیرے والد ہیں۔ ایک ہمسائے نے ہماری لاعلمی میں وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی‘۔
رعد عبداللہ المطیری کے مطابق’ بارش کے باعث باہر کھڑی گاڑیوں کو گھر کے گیراج میں لانے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک پانی کا ایک ریلا  گاڑی کو بہا کر لے گیا جس میں والد موجود تھے۔ جب والد کو سیلابی پانی میں بہتے ہوئے دیکھا تو انہیں بچانے کے لیے دوڑا اور اس گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس میں والد موجود تھے‘۔
رعد عبداللہ المطیری بتایا کہ ’گاڑی سے والد کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ میرے ہاتھ سے پھسل گئے تاہم انہوں نے دوسری گاڑی کے وائپرز کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور دوسری گاڑی کی چھت پر نصب جنگلے پر چڑھ گئے‘۔
 ’ظہر کی نماز کا وقت آیا تو والد نے نماز کی نیت کرلی۔ اس وقت پانی کا ریلا ان کے قریب سے گزر رہا تھا۔ نیت سے قبل وہ یہ صدا لگا رہے تھے کہ اللہ  کا شکر ادا کرو کہ اس نے ہمیں سیلاب کے خطرے سے بچالیا‘۔ 

شیئر: