Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے تاریخ دہرادی، کینیڈا کو1-2 سے شکست

مراکشی کھلاڑی کی غلطی سے کینیڈا کو ایک گول ملا(فوٹو، ٹوئٹر)
قطرمیں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکش نے کینیڈْا کو2 – 1 سے شکت دے کر راونڈ آف 16 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق مراکشی ٹیم کی فتح نے36 برس قبل  1986 ورلڈ کپ کی یاد تازہ کردی۔
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں مراکش اورکینیڈا کے درمیان جمعرات کو ہونے والے میچ میں کینڈا کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مراکشی ٹیم نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا(فوٹو، ٹوئٹر)

مراکشی ٹیم کے پلیئر’حکیم زیاش‘ نے  پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں کینڈا کے خلاف پہلا گول کیا۔
 دوسرا گول 23 ویں منٹ میں کینڈا کے خلاف النصیری نے پینالٹی ملنے پر کیا جبکہ کینڈا کو ایک گول غلطی سے ملا جو پہلے ہاف کے  40 ویں منٹ میں مراکشی کھلاڑی نایف اکرد  نے غلطی سے اپنے کی خلاف گول کردیا جس کا فائدہ کینڈا کو ملا اس طرح کینیڈا کوایک گول مل گیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اس طرح میچ کا اختتام مراکش کی جیت پرہوا۔

شیئر: