Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا نیا شیڈول؟ 

8 دسمبرسے تمام پروازیں ٹرمنل تھری سے آپریٹ ہوں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض انتظامیہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو بین الاقوامی پروازیں چلانے والی  فضائی کمپنیوں کے دفاتر ٹرمنل 2 سے 3 اور فورپر منتقل کردیے گئے۔ یہ کام مرحلہ وار انجام دیا گیا۔ 
اخبار  24 کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 دسمبر کو دوپہر ایک بجے سے السعودیہ کی ابوظبی، بحرین، بیروت ، عمان اور کویت کے لیے پروازیں ٹرمنل  چار سے روانہ ہوں گی جبکہ 5 دسمبر سے دبئی، قاہرہ، شرم الشیخ اور برج العرب کے لیے پروازوں کا انتظام بھی ٹرمنل چار سے ہوگا۔ علاوہ ازیں  6 دسمبر سے تمام بین الاقوامی پروازیں ٹرمنل چار سے چلائی جائیں گی۔ 
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ  نے توجہ دلائی کہ ادیل ایئر کی پروازی ں7 دسمبر سے ٹرمنل تھری، ناس ایئر کی پروازیں  8 دسمبر سے  ٹرمنل تھری اور سکائی ٹیم  اتحاد کی پروازیں 8 دسمبر سے ٹرمنل تھری سے چلائی جائیں گی۔ 

شیئر: