Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساتویں شاہ عبدالعزیز کیمل میلے کا افتتاح

یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ (فوٹو سبق)
ساتویں شاہ عبدالعزیز کیمل میلے افتتاح  جمعرات کو کردیا گیا۔ اونٹوں کے شائقین کثیر تعداد نے میلے میں شرکت کی ۔ میلہ کا  سلوگن ’طویق کا حوصلہ‘ ہے۔ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کیمل میلے کی افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام ہوئے۔ اونٹوں کے کلچر کی نمائندہ میوزیکل ٹیموں نے گیت پیش کیے اور اونٹوں کے ثقافتی ورثے کی جڑیں گہری کرنے والی تاریخی موسیقی سے شائقین کو محظوظ کیا۔ 

افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام ہوئے۔ (فوٹو الوئام)

اس موقع پر گھڑ سوار دستے نے تاریخی ملبوسات سے آراستہ ہوکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ گھڑ سوار سعودی پرچم ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔ 
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کے ساتویں ایڈیشن میں کچھ نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلی بار سیف الملک اور شلفا ولی العہد کے زمرے ترتیب دیے گئے ہیں۔ علاوہ امیں البداوۃ کے نام سے ایک نئے راؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اونٹوں کے مالکان کے لیے مشترکہ سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ تمام کمیٹیوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی نئے اضافے کیے گئے ہیں۔  جو میلے کی سرگرمیوں کے ساتھ سامنے آتے رہیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: