کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول دسمبر میں ہوگا۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول مقررہ وقت پر منعقد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 5 واں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول دسمبر میں ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الابل کلب کے چیئرمین فہد بن حثلین نے بتایا کہ ولی عہد مملکت میں اونٹوں کی افزائش میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہی الابل کلب کے سربراہ اعلی ہیں۔
فہد بن حثلین نے کہا کہ ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول 5 یکم دسمبر 2020 کو منعقد کیا جائے گا‘۔
ولی عہد نے کورونا کے باوجود میلے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میلہ مقررہ وقت پر منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
دریں اثنا سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گھڑ دوڑ کلب نے کہا ہے کہ گھڑ دوڑ کا تیسرا اور چوتھا مقابلہ جمعے اور ہفتے کو الحویہ کے کنگ خالد میدان میں ہوگا۔ اس موقع پر ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ جمعہ کی گھڑ دورڑ سات راؤنڈز پر مشتمل ہوگی۔