Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ برس99 ہزار مریضوں نے نفسیاتی کلینکس سے رجوع کیا

6 لاکھ 53 ہزار طبی معائنے کے بعد فارغ کردیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 99 ہزار نئے مریضوں نے  ذہنی امراض کلینک سے رجوع کیا۔ ان میں سے  84.4 ہزار افراد طبی معائنے کے  بعد گھروں کو لوٹ گئے  جبکہ  14.9 ہزار نے کلینکس میں باقاعدہ علاج کرایا۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت ذہنی و سماجی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے آخر تک ذہنی صحت کلینکس سے رجوع کرنے والوں کی کل تعداد  6 لاکھ 85 ہزار 200 ریکارڈ کی گئی۔  
تفصیلات کے مطابق  6 لاکھ 53 ہزار  طبی معائنے کے بعد فارغ کردیے گئے جبکہ 84.4 نئے مریض ریکارڈ پر آئے اور  5 لاکھ 69 ہزار  400 علاج اور معائنے کے  لیے آتے جاتے رہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کلینکس میں 31.4 ہزار مریضوں کو علاج کے لیے بستر الاٹ کیے گئے ان میں  سے  14.9 نئے تھے جبکہ  16.5 ہزار پہلے سے ذہنی کلینکس علاج معالجے کے لیے آتے جاتے رہے تھے۔ 

شیئر: