Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : گھرمیں کلینک قائم کرنے والے دوغیرملکی گرفتار

فلیٹ کے ایک کمرے کو لیبارٹری بنایا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی دارالحکومت ریاض کے مرکزی علاقے میں رہائشی فلیٹ کو کلینک میں تبدیل کرنے والے 2 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے پاس میڈیکل پریکٹس کا لائسنس بھی نہیں تھا۔
اخبار  24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ فلیٹ کے مالک کو    طلب کرلیا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا اور گھریلو کلینک میں موجود ادویات بھی ضبط کرلی گئیں۔ 
ریاض میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ  غیرملکی رہائشی فلیٹ میں غیرقانونی طورپرکلینک قائم کیے ہوئے تھے۔ فلیٹ کا ایک کمرے بلڈ ٹیسٹ کے لیے مختص کیا گیا تھاجبکہ دوسرے کمرے میں مریضوں کے علاج کے لیے بیڈ بھی لگائے ہوئے تھے۔ 
ریاض میونسپلٹی نے گھریلو کلینک پر چھاپہ مہم کے دوران وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں ایسی ادویہ بھاری مقدار میں موجود ہیں جنہیں فروخت کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں۔ علاوہ ازیں غیرملکی کارکنان کے بیڈ روم کے برابر میں طبی آلات بھی اچھی خاصی تعداد میں رکھے ہوئے تھے۔

شیئر: