Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر  میں ٹریفک حادثہ ، 4 افراد ہلاک 6 زخمی

حادثہ نقل جماعی کی بس اورکارکے درمیان پیش آیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عسیر ریجن میں مسافر بس اورکارکے مابین تصادم میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ عسیر ریجن کی شمالی شاہراہ پرپیش آیا۔
سبق نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اورہلال الاحمر کی متعدد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔
ہلال الاحمر کی جانب سے حادثے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں نے حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے زخمیوں کو متاثرہ بس سے نکالا تو معلوم ہوا کہ چار افراد موقع پرہی ہلاک ہوچکے تھے۔
المناک حادثے میں 6 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جنہیں ہلال الاحمر کی ٹیموں نے فوری طورپر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے عسیرکے جنرل ہسپتال جبکہ کچھ زخمیوں کو محایل جنرل ہسپتال پہنچا دیا جبکہ نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردیا گیا۔

شیئر: