Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

هیا کارڈ حاصل کرنے والوں میں سعودی شہری سرفہرست

’سب سے زیادہ هیا کارڈ حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر انڈین شہری ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے هیا کارڈ حاصل کرنے والوں میں سعودی شہری سرفہرست ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق هیا کارڈ کی سب سے زیادہ درخواستیں سعودی عرب کی طرف سے موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ هیا کارڈ فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر میں داخلے کے لیے ویزہ اور سٹیڈیم جانے کے لیے اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے۔
قطری حکام کا کہنا ہے کہ ’مختلف میچز میں سعودی شہریوں کی شرکت سب سے زیادہ رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ هیا کارڈ حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر انڈین شہری ہیں۔
’تیسرے نمبر پر امریکی، چوتھے نمبر پر برطانوی جبکہ پانچویں نمبر پر میکسیکو کے شہری ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ابھی تک 20 لاکھ افراد نے مجموعی طور پر ہیا کارڈ حاصل کیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے ضمن میں منعقد فیفا فیسٹول میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کرچکے ہیں‘۔
 

شیئر: