Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں ’اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کرنے والوں کو پھانسی

ایرانی پاسدان انقلاب نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ منسلک ایک گروہ کو پکڑنے کا اعلان بھی کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حکام نے چار ایسے افراد کو پھانسی کی سزا دی ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔
عرب نیوز نے ایرانی سرکاری نیوز ایجسنی ’ارنا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان چار افراد پر الزام تھا کہ یہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہے تھے۔
پھانسی کے حکم پر عملدرآمد اتوار کو کیا گیا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایرانی پاسدان انقلاب نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ منسلک ایک گروہ کو پکڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ’سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کو اغوا کرنے والے اس گروہ کے ارکان سے تفتیش کی گئی ہے۔‘
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’یہ مبینہ جاسوس ہتھیاروں سے لیس تھے اور یہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے کرپٹو کرنسی کی صورت میں معاوضہ لیتے تھے۔‘
’ارنا‘ کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی ان کے نام حسین اوردوخانزادہ، شاہین امامی محمود آبادی، میلاد اشرفی اور منوشہر شاہ بندی ہیں۔

شیئر: