قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
اس میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جو بائیڈن اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔
میچ سے قبل امریکی صدر نے اپنی فٹ بال ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ویڈیو پیغام کو ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں وہ فٹ بال ہاتھ میں پکڑے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اسے سوکر کہا جاتا ہے، چلو امریکہ۔‘
Good kick, @tyler_adams14.
Let’s go @USMNT! pic.twitter.com/lEPC0UHXlI
— President Biden (@POTUS) December 3, 2022
نیدرلینڈز اور امریکہ کے درمیان جب میچ ختم ہوا تو اس کے بعد ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’معذرت جو، فٹ بال جیت گیا۔‘
Sorry Joe, football won. #NEDUSA @OnsOranje https://t.co/v27gYK7niv
— Mark Rutte (@MinPres) December 3, 2022
دراصل امریکہ میں فٹ بال کو ’سوکر‘ کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے پوری دنیا میں امریکہ پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ اسے ساوکر کے بجائے فٹ بال کہا جائے۔
ڈَچ وزیراعظم کے جواب میں امریکہ صدر جو بائیڈن نے ٹویٹ میں کہا کہ ’میرے خیال سے اس فٹ بال (ڈَچ زبان میں) نہ کہا جائے؟ مذاق کے علاوہ مارک، آپ کی ٹیم اور ملک کو مبارک ہو، نیوزی لینڈ میں دوبارہ میچ ہوگا۔‘
Strictly speaking, shouldn’t it be “voetbal”?
Kidding aside: congrats to your team and country, Mark. Rematch in New Zealand. https://t.co/pqL3CaRIPS
— President Biden (@POTUS) December 4, 2022