Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش جانے والے سعودیوں کے لیے ویزا ضروری

ایئرپورٹ سے کسی کو بھی ویزہ نہیں دیا جائے  گا۔ (فوٹو عکاظ)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کو تاکید کی ہے کہ بنگلہ دیش جانے سے قبل ویزا ریاض میں بنگلہ دیش کے سفارتخانے یا جدہ میں قونصل خانے سے  حاصل کرلیا جائے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ممکن ہے کہ بنگلہ دیشی حکام اپنے یہاں پہنچنے والے سعودی مسافروں کو واپس کردے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے متعلقہ حکام نے پابندی لگائی ہے کہ بنگلہ دیش آنے سے قبل ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایئرپورٹ سے کسی کو بھی ویزہ نہیں دیا جائے  گا۔
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے نے توجہ دلائی ہے کہ تفصیلات کے لیے سفارتخانے کے نمبر 00880255664000 یا سعودیوں کے لیے مختص نمبر  00880188208887 بیرون بنگلہ دیش موجود سعودیوں کے لیے مختص نمبر  0096692003334 یا ای میل [email protected]  پر رابطہ کریں
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: