Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے ’ویز ایئر‘ کی سستی پروازیں شروع، ابتدائی قیمت 299 ریال

ویز ایئر کی پروازیں ریاض، جدہ اور دمام سے چلائی جارہی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے  لیے لو بجٹ ایئرلائن ’ویز ایئر‘ کی پروازیں شروع ہوگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ویز ایئر کا یکطرفہ کم از کم کرایہ 79 ڈالر (299 ریال) ہے۔ ویز ایئر کی پروازیں شمالی ٹرمینل سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔
ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل کارروائی کی شروعات ستمبر میں کی تھی۔ اس میں سستی دس لاکھ سے زیادہ نشستیں مہیا ہیں۔ مملکت سے بخارسٹ، بڈاپسٹ، کاتانیا، رتکا، میلانو، نیپلز، روم، ترانا، قرنا، وینس اور ویانا جیسے ہوائی اڈوں کے  لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
سعودی محکمہ سیاحت نے محکمہ شہری ہوابازی، مطارات القابضہ کمپنی اور فضائیہ کو جوڑنے والے پروگرام کے تعاون سے ویز ایئر کے سٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔ مملکت سے  20 نئے  یورپی یوائی اڈوں کے لیے ویز ایئرکی پروازیں مہیا ہیں۔ یہ ریاض، جدہ اوردمام سے چلائی جارہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: