Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل پروگرام شروع کردیا 

دمام ایئرپورٹ پر اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ( فوٹو اخبار 24)
 بجٹ ایئر لائن ’ویز ایئر‘ نے سعودی عرب میں بدھ 28 ستمبر سے آپریشنل پروگرام کا آغاز ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ویز ایئر نے بدھ کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بتایا گیا کہ کمپنی سعودی عرب کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔
سعودی محکمہ سیاحت نے گزشتہ ماہ سعودی عرب اور یورپی ممالک کے درمیان ویزایئر کمپنی کی نئی پروازوں کا افتتاح کیا تھا۔ ریاض، جدہ اور دمام  کے لیے یورپی ممالک سے پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی ابتدائی قیمت 54.99 یورو رکھی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ ویز ایئر دس لاکھ سے زیادہ نشستیں کم نرخوں پر فراہم کررہی ہے۔ یہ مختلف ایئرپورٹس کے لیے پروازیں مہیا کرے گی جس میں بخارسٹ، بڈاپسٹ، روم، ترانہ ویانا قابل ذکر ہیں۔  
دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرلائن کی پروازیں آئیں گی اور وہاں سے سیاحوں کو امارات اور یورپی ممالک لے جائیں گی۔

شیئر: