Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ایشین کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب واحد امیدوار

میزبانی سے انڈیا نے دستبردارہونے کی تحریری درخواست دے دی(فوٹو، ٹوئٹر)
ایشین فٹبال آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ انڈیا کے نکل جانے کے بعد سعودی عرب ایشین کپ 2027 کی میزبانی کا واحد امیدوار بن گیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق ایشین فٹبال آرگنائزیشن نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ انڈیا میزبانی کی دوڑ سے نکل گیا ہے۔ فیصلے کے بارے میں تحریری طورپرمطلع کردیا ہے۔
آرگنائزیشن نے بتایا کہ یکم فروری 2023 کو ایشین کپ 2027 کے میزبان کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق ایشین کپ کی میزبانی سے انڈیا کے رضا کارانہ طورپرنکل جانے کے بعد میزبانی کا واحد دعویدار سعودی عرب ہی رہ گیا ہے۔
ایشین آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ایشین کپ 19 کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب کی درخواست پرفروری کے مہینے میں آرگنائزیشن کی سالانہ کانفرنس میں غور کیا جائے گا جو حتمی منظوری سے قبل منامہ میں ہوگی۔

شیئر: