Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی پارٹی 2حصوں میں منقسم

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی دوحصوں میں اسوقت منقسم ہوگئی جب یوپی کے سابق وزیر شیوپال یادو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی جماعت قائم کررہے ہیں جس کے سربراہ ملائم سنگھ ہونگے ۔نئی جماعت کا نام سماج وادی سیکولر مورچہ رکھا گیا ہے۔ یادو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نیتا جی کو بھرپوراحترام دینگے اور تمام سماج وادیوں کو پارٹی تلے جمع کرینگے۔نئے مورچے کا اعلان جلد ہوگا۔واضح رہے کہ پچھلے کئی ہفتوں سے نئی پارٹی بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ سماج وادی نے حالیہ ریاستی انتخابات میں زبردست شکست اٹھانی پڑی تھی اور یہ شیوپال اور ان کے بھتیجے اکھلیش یادو کی طرف سے پارٹی پر کنٹرول کرنے کی لڑائی کا شاخسانہ تھا۔

شیئر: