’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ وہ نعرہ ہے جو پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر تواتر سے دکھائی دے رہا ہے اور اب اس ’لاوے‘ کی ویڈیو نے مختلف پلیٹ فارمز پر میمز کی شکلیں اختیار کر لی ہیں۔
بات آگے بڑھانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ ہے کیا؟ اس کے لفظی معنی اگر نکالے جائیں تو اس کے پہلے مصرعے کا مطلب ’لاہور کا ستون‘ ہے اور دوسرا مصرع اس شخص کا نام ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
سپین کو اپ سیٹ شکست دے کر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میںNode ID: 723901
-
’ماں گھروں کی صفائی کرتی تھیں،‘ مراکشی فٹ بالر اشرف حکیمیNode ID: 723966
-
میسی اور رونالڈو کے درمیان فائنل: ’خواب اب بھی زندہ ہے‘Node ID: 723971
پاکستان کے مقامی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق نعرے لگانے والے اس شخص کا نام چوہدری اختر لاوا ہے اور یہ لاہور کے رہائشی ہیں۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر اختر لاوا کا نعرہ وبائی شکل اختیار کر چکا ہے اور اب تو صارفین نے ایڈیٹنگ سکلز کے ذریعے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اختر لاوا کے نعرے لگوانا شروع کر دیے ہیں۔
لاہور کا #اصلی پاوا کون ۔۔؟
شہباز شریف نے بتا دیا۔۔#LahoreDaPawaAkhtarLawa #Akhtarlawa pic.twitter.com/l9fqbEC0po— Aman Rana (@amanullah115) December 7, 2022
بات صرف پاکستان کے وزیراعظم پر ہی نہی رکی بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے سُپر ہیرو سپائیڈر مین سے بھی ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کا نعرہ لگوا دیا۔
#Akhtarlawa #lahoredapawa pic.twitter.com/YC2Oqx4VRB
— Faisal (@dildilpakistan_) December 6, 2022
ٹوئٹر پر ایک پیروڈی اکاؤنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کو بین الاقوامی ریسلر بل گولڈ برگ میں بھی اختر لاوا کی جھلک نظر آئی۔
Lahore da pawa pic.twitter.com/MC6IF2uyek
— WWE Urdu (@WWEUrdu) December 6, 2022
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک میم میں مشہور زمانہ کارٹون بھی اپنے ارد گرد جمع ہوئے لڑکیوں کے درمیان اختر لاوا کا ہی نعرہ لگاتے ہوئے نظر آئے۔
Lahore da pawa
Akhtar Lawa pic.twitter.com/BuwJkKfpYU— K. (@RotiKholDeyo) December 4, 2022
ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انڈین فلم ’گول مال‘ کے ایک سین میں تمام افراد اختر لاوا کے نعرے لگنے سے پریشان دکھائی دیے۔
اب یہ کس نے کیا ؟
لاھور دا پاوا اختر لاوا pic.twitter.com/ccsAvpcIyk— Khan Badshah ( PTI ) (@Khanbadahah2) December 6, 2022