Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیدرلینڈز ورلڈ کپ سے باہر، سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ کروشیا سے

پینلٹی شوٹس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
رات گئے کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا اور تماشائیوں کو اپنے بہترین کھیل سے محظوظ کیا۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ جس کے بعد کھیل اضافی 30 منٹس تک کھیلا گیا تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔
میچ کا نتیجہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر نکلا جہاں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
سیمی فائنل میں اب ارجنٹائن کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جس نے سابق دفاعی چیمپیئن برازیل کو پہلے کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار کر کے ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔
پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے کھلاڑیوں نے برازیل جیسی بڑی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا تھا۔

شیئر: