Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان دونوں میں سے اصلی برازیلین نیمار کون ہے؟

ایگن اولیور کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ نیمار کے فین ہیں۔ (فوٹو: ایگن اولیور/انسٹاگرام)
فٹ بال میں دلچسپی رکھنے والا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار کو نہیں جانتا ہوگا لیکن ذرا سوچیے اگر نیمار کسی سڑک پر چلتے ہوئے آپ کے سامنے آ جائیں تو آپ کیا کریں گے۔
ایسے ہی مناظر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اس وقت دیکھنے میں آئے جب لوگوں نے برازیلین فٹ بالر کو اپنے درمیان چلتے ہوئے دیکھا اور سیلیفیاں بنائیں۔
لیکن لوگوں کے درمیان آزادی سے گھومنے والا شخص صرف آنکھوں کا دھوکا ہے اصل نیمار نہیں۔
ایگن اولیور جن کا تعلق فرانس سے ہے وہ دراصل برازیلین فٹ بالر کے ساتھ حیرانی کی حد تک مماثلت رکھتے ہیں اور وہ اس وقت قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی نیمار کے ہم شکل کی باتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ برازیلین فٹ بالر ٹخنے کی انجری کے باعث سویڈن کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے لیکن ان کے ہم شکل ایگن اولیور میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود تھے اور لوگ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہوئے نظر آئے۔
ایگن اولیور کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہے۔
انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’مجھے تو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ نیمار کون ہے اور لوگ مجھ سے مل کر سیلفیوں کی فرمائشیں کرتے تھے۔‘
ایگن اولیور کا کہنا ہے کہ جب لوگ ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے تو انہوں نے شاید سمجھا کہ وہ ان کے انوکھے ہیئر سٹائل سے متاثر ہیں اس لیے انہوں نے بھی کبھی لوگوں تصاویر لینے سے نہ روکا۔
لیکن اب ایگن اولیور کو سب معلوم ہے اور وہ نیمار کے ہم شکل ہونے کے باعث ملنے والی شہرت کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔
وہ اصلی نیمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اپنی پوری کوشش کریں اور برازیل کو چھٹا ورلڈ کپ جتوائیں۔‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ میچوں کے دوران برازیلین سپورٹرز کے ساتھ بیٹھیں گے تاکہ نیمار اور باقی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

شیئر: