Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور کے بالی وڈ میں 15 سال، ’بامبے ویلوٹ ناکام ترین فلم‘

رنبیر کپور نے جدہ میں ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پندرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس طویل عرصے کے دوران اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رنبیر کپور نے باکس آفس پر فلاپ ہونے والی فلموں پر بھی کھل کر بات کی۔
حال ہی میں اداکار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی بھرپور انداز میں شرکت کی تھی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کے متعلق اعتراف کیا کہ یہ اچھی فلم نہیں تھی اور باکس آفس پر جو ردعمل آیا وہ درست تھا۔
انہوں نے کہا کہ بامبے ویلویٹ دراصل انڈین سینیما کی سب سے بڑی ناکامی تھی۔
انٹرویو کے دوران شو میں بیٹھے شائقین میں سے کسی نے سوال کیا کہ کیا اس کی ناکامی کی وجہ کرن جوہر تھے تو رنبیر کپور نے ہنس کر کہا کہ پروڈیوسر یا ہدایت کار کو الزام دینا درست نہیں ہوگا۔
رنبیر نے اپنی ایک اور فلاپ ہونے والی فلم جگا جاسوس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فلمی کیریئر کی یہ واحد فلم ہے جس کی ناکامی پر انہیں دکھ ہوا۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ جگا جاسوس سمیت ان کی ایک اور فلم تماشا کیوں ناکام ہوئی۔
حال ہی میں رنبیر کپور کی اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم براہمسترا کو باکس آفس پر انتہائی اچھا رسپانس ملا ہے۔
بلکہ براہمسترا اس سال کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم ہے۔ اس فلم پر اکٹھے کام کرتے ہوئے رنبیر اور عالیہ کے درمیان رومانوی تعلقات کی شروعات ہوئی تھی جو بعد میں ازدواجی بندھن میں تبدیل ہو گئی۔

شیئر: