Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین فرنانڈیز کا نورا فتیحی کے خلاف کیس لڑنے کا اعلان

نورا فتیحی نے جیکولین فرنانڈیز اور کچھ میڈیا کمپنیوں کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں ہتک عز ت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ (فوٹو: انڈیا ٹائمز)
بالی وُڈ کی اداکارہ جیکولین فرنانڈیز نے اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد ان کے خلاف ’جارحانہ‘ انداز میں کیس لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادکارہ نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد جیکولین فرنانڈیز بھی آسانی سے ہار مانتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔
جیکولین فرنانڈیز کے وکیل پراشانت پاٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے کیس کے جواب میں عدالت میں جارحانہ طریقے سے کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک تو جیکولین نے اس بات پر کوئی ردِعمل نہیں دیا کیونکہ عدالت نے ابھی تک اس مقدمے کو نہیں سنا، یہ خبر نورا یا کسی اور کی جانب سے میڈیا کو لِیک کی گئی ہے، عدالت کو یہ مقدمہ سننے دیں پھر ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔‘
نورا فتیحی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں جیکولین فرنانڈیز کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس ناک ہے کیونکہ جیکولین، نورا فتحی کی بہت عزت کرتی ہیں، انہوں نورا سمیت کسی کے بھی بارے میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔‘
خیال رہے کہ نورا فتیحی نے جیکولین فرنانڈیز اور کچھ میڈیا کمپنیوں کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں ہتک عز ت کا مقدمہ دائر کیا ہے، اس معاملے کا تعلق بھتہ خوری کے اس کیس سے ہے جس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر ہیں۔

شیئر: