Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی سے پہلے کترینہ کیف اور وکی کوشل کا ’رومانٹک پوز‘

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جمعے کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی (فوٹو: نتیا مہرا انسٹاگرام)
فلم ’بار بار دیکھو‘ کی ڈائریکٹر نتیا مہرا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی   شادی سے پہلے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو اب تک سامنے نہیں آئی تھی۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعے کو بالی وڈ کے اِس جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔ ڈائریکٹر نتیا مہرا نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں مسکرا رہے ہیں۔
تصویر میں کترینہ کیف نے وکی کوشل کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور کیمرے کی طرف دیکھ کر دونوں مسکرا رہے ہیں۔
نتیا مہرا نے لکھا کہ ’بہترین وقتوں کے لیے جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ سے پیار کرتی ہوں۔‘
یہ ممکنہ طور پر دونوں کی ایک ساتھ کلک کی گئی ابتدائی تصویروں میں سے ایک ہے۔ وہدونوں نتیا مہرا کے ’بے بی شاور‘ کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے گھر پر رنویر سنگھ اور دیگر فلمی ستاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
نتیا مہرا کی فلم ’بار بار دیکھو‘میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو کرن جوہر اور فرحان اختر نے دھرما پروڈکشن اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا تھا۔
شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال مکمل ہونے پر وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے تھے۔
وکی کوشل نے انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے لیے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’وقت تیزی کے ساتھ گزرتا ہے مگر جب تم ساتھ ہو تو یہ جادوئی انداز میں گزر جاتا ہے۔ ہماری شادی کی پہلی سالگرہ مبارک، میں تمہیں تمہارے تصور سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔‘

شیئر: