Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدائر میں خاشر پہاڑی سڑک کی مرمت کا کام شروع 

’سڑک کی اصلاح و مرمت کے علاوہ بعض مقامات میں اس میں توسیع کی بھی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
الدائر کمشنری نے بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث خراب ہونے والی خاشر پہاڑی سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  خاشر پہاڑی سڑک متعدد دیہی علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والی اہم روڈ ہے۔
گزشتہ دنوں نے موسلادھار بارش، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائڈنگ کے وجہ سے سڑک کے بعض حصے خراب ہوگئے تھے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’جبل خاشر روڈ  کی مرمت کے لیے ٹھیکیدار کو کام سونپ دیا گیا ہے‘۔
’معاہدے کے مطابق مذکورہ سڑک کی اصلاح ومرمت کے علاوہ بعض مقامات میں اس میں توسیع کی بھی جائے گی‘۔

شیئر: