Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی نئی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں کو دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 46 ہزار 519 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں نو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1808 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی فی تولہ قیمت 1990 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: